پاکستان کی سپریم کورٹ نے پاناما پیپرس لیک معاملے میں وزیر اعظم نواز شریف
کی اولاد حسن، حسین اور مريم نواز سے پیر تک جواب مانگا ہے اور ہدایت دی
ہے کہ اس کے بعد ان کو جواب دینے کے لئے مزید کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ نواز شریف اپنے جواب میں پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ بیرون ملک میں ان کی کوئی
کمپنی
نہیں ہے اور وہ قانون کے مطابق باقاعدگی سے ٹیکس دیتے ہیں اور انکم
ٹیکس ریٹرن داخل کرتے ہیں۔سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بینچ ، پاناما پیپرس لیک معاملے میں پاکستان تحریک
انصاف کے رہنما عمران خاں دوسرے لوگوں کی طرف سے دائر پٹیشن کی سماعت کر
رہی ہے جس میں نواز شریف کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔